جسے اسلام آباد پرچڑھائی کا شوق اپنے لیڈر کا حشر دیکھے ،شرجیل میمن

جسے اسلام آباد پرچڑھائی کا شوق  اپنے لیڈر کا حشر دیکھے ،شرجیل میمن

کراچی (این این آئی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہر اچھے کام میں وفاقی حکومت کے ساتھ ہیں ،9 مئی کو بچوں اور بہنوں کو بانی پی ٹی آئی نے استعمال کیا۔

 یہ سبق ہے جو بھی لیڈر تشدد کی بات کرے اس کی بات نہ سنیں، جس وزیراعلیٰ کو اسلام آباد پرچڑھائی کا شوق ہے وہ اپنے لیڈر کا حشر دیکھے ۔ کراچی میں ملیر ہالٹ پر ریڈ لائن منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ باتوں سے نہیں عملی طور پر ٹرانسپورٹ سیکٹر کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے ، ریڈ لائن بہت اہم منصوبہ ہے ، کنٹریکٹر ہمارے ساتھ مل کر دن رات کام کریں گے ، ایک سال کا کام چھ ماہ میں اور چھ ماہ کا کام تین ماہ میں مکمل کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں