جماعت اسلامی کے کسانوں کے حق میں مظاہرے ، احتجاجی کیمپ جاری

جماعت اسلامی کے کسانوں کے حق میں مظاہرے ، احتجاجی کیمپ جاری

لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے زیراہتمام گندم خریداری سے متعلق کسانوں کے مطالبات کے حق میں اتوار کو دوسرے دن بھی پنجاب اور سندھ کے مختلف ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی کیمپ لگائے اور مظاہرے کئے ، یہ احتجاجی کیمپ منگل تک جاری رہیں گے۔

امیر جماعت نعیم الرحمن نے پنجاب حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کررکھا ہے کہ کسانوں سے گندم نہ خریدنے کافیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کرینگے ۔دریں اثنا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے جلو کے مقام پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسانوں  کے ساتھ کھڑی ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف گندم سکینڈل کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لائیں ۔  سرگودھا،منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب اقبال خان نے جبکہ فیصل آباد میں امیر ضلع محبوب الزماں نے گھنٹہ گھر چوک کے احتجاجی کیمپ میں خطاب کیا۔ دریں اثنا گوجرانوالہ، جہلم،و دیگر شہروں میں احتجاجی کیمپ جاری ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں