امید ہے پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ بنے گی:احسن اقبال

 امید ہے پیپلزپارٹی کابینہ  کا حصہ بنے گی:احسن اقبال

نارووال(این این آئی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری اچھی ورکنگ رلیشن شپ ہے۔

 امید کرتا ہوں وہ ہماری کابینہ کا حصہ بنیں گے اور تعمیر وطن کے سفر میں ہم ان کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے مزید کہا ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم لڑائی کی بجائے مل بیٹھ کرمسائل کے حل کی طرف جائیں تاکہ سیاسی طور پر امن اور استحکام ہو اورسرما یہ کاری کی راہ ہموار کی جا سکے ،ہماری نظر 2047میں منائے جانے والے وطن عزیز کے سو سالہ جشن آزادی پر ہونی چا ہئیں ، ہمیں آج پلاننگ کرنی ہو گی کہ ہم2047 تک کے اہداف کو کس طرح حاصل کر سکتے ہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق نگران دور میں گندم کی خریداری میں گھپلے کرنے والوں کے خلاف کمیٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں