نامزدگورنر پنجاب سلیم حید کی حلف برداری ملتوی ، کل ہوگی

نامزدگورنر پنجاب سلیم حید کی حلف برداری ملتوی ، کل ہوگی

لاہور، کوئٹہ (سیاسی رپورٹرسے ،این این آئی) نامزدگورنر پنجاب سردار سلیم حیدرکی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔

 پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ  نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری اب کل 7 مئی کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی ملک میں غیر موجودگی کی وجہ سے حلف برداری ملتوی ہوئی، ن لیگ نے پی پی قیادت سے اس بنیاد پر حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ علاوہ ازیں نامزد گورنر بلو چستان شیخ جعفر مندوخیل آج (پیرکو )اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔حلف برداری کی تقریب صبح 11 بجے گورنر ہائوس میں ہو گی جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ہاشم خان کاکڑ نامزد گورنر بلو چستان شیخ جعفر مندوخیل سے انکے عہدے کا حلف لیں گے ،تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اراکین پارلیمنٹ، صوبائی سیکرٹریز اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں