اٹک:کھیتوں میں جانورجانے پر جھگڑا،1بھائی جاں بحق،3شدیدزخمی

 اٹک:کھیتوں میں جانورجانے پر  جھگڑا،1بھائی جاں بحق،3شدیدزخمی

اٹک(اے پی پی)تھانہ صدر کے گائوں سقہ آباد میں کھیت میں مویشیوں کے جانے پر جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجہ میں ایک بھائی جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق مقتول پارٹی کے مویشی ملزم پارٹی کے کھیتوں میں چرنے گئے تھے ،منع کرنے پرجھگڑاشروع ہوگیا،فائرنگ سے 30 سالہ شاہد نواز موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ تین بھائی 26 سالہ زاہد نواز، 24 سالہ مبشر علی اورمجاہد علی زخمی ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں