گندم سکینڈل نیب کوبھیجاجائے یا ایف آئی اے کو ؟فیصلہ آج

گندم سکینڈل نیب کوبھیجاجائے یا ایف آئی اے کو ؟فیصلہ آج

اسلام آباد(دنیا نیوز )ایک ارب ڈالر سے زائد کے گندم درآمد سکینڈل کا معاملہ آج قومی احتساب بیورو (نیب)یا (ایف آئی اے ) کو بھجوائے جانے کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا کہ گندم درآمد سکینڈل سے متعلق انکوائری رپورٹ ملنے پر نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ ہوگا۔

 وفاقی کابینہ اجلاس میں گندم سکینڈل سے متعلق کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔ کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو گندم سکینڈل کا معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے کی تجویز دی ہے ، نواز شریف بھی ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں ، نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگرا ن حکومت کے ذمہ داران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں