کسی کو طاقت کے ذریعے ملک چلانے کا اختیار نہیں:حافظ نعیم

کسی کو طاقت کے ذریعے ملک چلانے کا اختیار نہیں:حافظ نعیم

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے طاقت کے ذریعے کسی کو ملک چلانے کا اختیار نہیں، آزادی اظہار رائے پر قدغن قبول نہیں کریں گے ، سب آئین کی پاسداری کو تیار ہیں تو گریٹر ڈائیلاگ کا راستہ کھل سکتا ہے 25مئی کو قوم کے سامنے پرامن مزاحمت کا ماڈل رکھیں گے۔

موجودہ حکومتی سیٹ اپ جعلی ہے تسلیم نہیں کرسکتے ،9 مئی واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوانسرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے دنیا بھر کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو غزہ میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فلسطین کے ساتھ کھڑ ے ہیں، بھارت سے تجارت قبول نہیں، سی پیک پر کام نہیں ہورہا ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کسان رو رہے ہیں، نگران حکومت نے گندم ذخائر کی موجودگی کے باوجود ایک ارب ڈالر سے زائد کی گندم درآمد کی ، اب ملبہ ایک دوسرے پر ڈالا جارہا ،ہم یہ بھی چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ہماری سیٹیں نہ چھینے ، پی ٹی آئی کو ووٹ پڑے اس کے لیے بھی آواز بلند کررہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں