شاہ پور کانجراں منڈی کا ٹھیکہ منسوخ،دوبارہ نیلامی کا حکم

شاہ پور کانجراں منڈی کا ٹھیکہ منسوخ،دوبارہ نیلامی کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کا کم قیمت پر ٹھیکہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ٹھیکہ منسوخ کرکے دوبارہ نیلامی کروانے کا حکم دے دیا۔

 جسٹس شجاعت علی خان نے ملک ریاست کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مویشی منڈی کی نیلامی ایک ارب 87 کروڑ روپے میں دی گئی،نیلامی کے وقت اضافی بولی لگائی تاہم نیلامی کمیٹی نے اضافی بولی کی درخواست مسترد کر دی ۔لہذا عدالت مویشی منڈی کے ٹھیکہ کی نیلامی کالعدم قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں