کرغزستان ایئرلائن نوماد کی پرواز مزید 175پاکستانی طلبا کو لے کر پہنچ گئی

کرغزستان ایئرلائن نوماد کی پرواز مزید  175پاکستانی طلبا کو لے کر پہنچ گئی

اسلام آباد(اے پی پی)کرغزستان کی ایئرلائن ایئر نوماد کی پرواز 175 پاکستانی طلبا کو لے کر پاکستان پہنچ گئی۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایئر نوماد کی پرواز اے این کے 6575 بشکیک سے اسلام آباد سہ پہر تین بجکر 26 منٹ پر پہنچی ، وزارت خارجہ، سول ایوی ایشن حکام اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے طلبا کا استقبال کیا۔ادھر پی آئی اے نے پاکستانی طالبعلموں کو بشکیک سے وطن واپس لانے کیلئے دو خصوصی پروازیں شیڈول کر دیں، پہلی پروازآج منگل کو صبح 6 بجے اسلام آباد پہنچے گی،دوسری پرواز بشکیک سے لاہور دوپہر 2بجے لینڈ کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں