الیکٹرانک کرائم ایکٹ وزیراعظم نے کمیٹی قائم کر دی

الیکٹرانک کرائم ایکٹ  وزیراعظم نے کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے معاملہ پر وزیراعظم کی جانب سے سیاسی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن  وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیا گیا، رانا ثنا اللہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ،وفاقی وزرا اعظم نذیرتارڑ، عطااللہ تارڑ، خالدمقبول صدیقی، شیزافاطمہ، خالد مگسی، شیری رحمن اور اٹارنی جنرل کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سفارش پر دیگر افراد کو بھی اس کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ، کمیٹی الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے حوالے سے سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کرے گی، کمیٹی بل میں ترامیم کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکرٹریٹ معاونت کریں گے ، سفارشات 15 روزمیں وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔دوسری طرف وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے کہا ہے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز تقریریں بھی پھیلتی ہیں، ہتک عزت بل جب کابینہ کے سامنے پیش ہوا تو کچھ حلقوں کی جانب سے بل پر تنقید کی گئی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا سوشل میڈیا کے حوالے سے کئی ممالک میں قانون سازی ہو چکی ہے ، جو حلقے تنقید کر رہے ہیں وہ اس بل کو ایک بار پڑھ لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں