سپریم کورٹ میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلوں کے احکامات

سپریم کورٹ میں بڑے پیمانے  پرتقرروتبادلوں کے احکامات

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دئیے۔۔۔

 سپریم کورٹ میں حال ہی میں ترقی پانے والے افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور ان کو سات روز کے اندر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایات کی گئی ہے ، اس ضمن میں چیف جسٹس کی ہدایات پر اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمن ارشاد حسین کے دستخط سے جاری آفس آرڈر کے مطابق نئے ترقی پانے والے افسران میں سے نور مصطفیٰ شاہ کو ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی رجسٹرار محمد عباس زیدی کو رجسٹری برانچ لاہور کا چارج سونپا گیا ہے ،اسسٹنٹ رجسٹرار محمد صفدر محمود کو آفس رجسٹری برانچ پشاور،اسسٹنٹ رجسٹرار نذیر محمد کو کراچی رجسٹری برانچ کا انچارج بنایا گیاہے ، اسسٹنٹ رجسٹرار ناصر محمود راجہ کواے آر (کریمنل )کا انچارج مقرر کیا گیاہے ،اسی طرح اسسٹنٹ رجسٹرار شہزاد خرم کو فاضل جج کی ریٹائرمنٹ تک ان کا اے آر رہنے کی ہدایت کی گئی اور اسسٹنٹ رجسٹرار حفظ الرحمن کو آر پرنٹنگ اوراسسٹنٹ رجسٹرار نثار احمد کو فاضل جج کی ریٹائرمنٹ تک اے آر رہنے کی ہدا یت کی گئی،اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب انصاری کو اسسٹنٹ رجسٹرار(سول ٹو)کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں