بجلی کمپنیاں، ایف آئی اے ، انٹیلی جنس افسر تعینات کرنیکا فیصلہ

 بجلی کمپنیاں، ایف آئی اے ، انٹیلی جنس افسر تعینات کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو ایف آئی  اے اور انٹیلی جنس افسر کو تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں مستقل ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بجلی کمپنیوں کے بورڈز میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ڈائریکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر تقسیم کار کمپنیوں کے کرپٹ افسروں کے خلاف کیس تیار کرائے گا جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی سطح پر کوآرڈی نیشن اور مانیٹرنگ کرے گا۔پاور ڈویژن نے احکامات پر ایکشن شروع کر دیا جس کے بعد کرپٹ افسروں کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں