تاجروں کا آج مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان

 تاجروں کا آج مارکیٹیں  کھلی رکھنے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے آج 28 مئی کو عام تعطیل کے اعلان کے باوجود لاہور کے تاجروں نے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔

انجمن تاجران لاہور کے سیکرٹری انفارمیشن حافظ شیخ علاؤالدین نے میڈیا کو جاری بیان میں مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا تاجر برادری کل یوم تکبیر جوش و جذبے سے منائے گی تاہم آج تمام مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔کراچی کے مرکزی بازار صدر مارکیٹ ایسوسی ایشن نے بھی کہا ہے صدر کی تمام مارکیٹس اور شاپنگ مال معمول کے مطابق کھلیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں