اسلام آباد:ڈاکوئوں نے امریکی خاندان لوٹ لیا ، مقدمہ درج

اسلام آباد:ڈاکوئوں نے امریکی  خاندان لوٹ لیا ، مقدمہ درج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں امریکی خاندان کو لوٹنے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گزشتہ رات تھانہ آئی 9 کے علاقہ آئی 8 مرکز میں شہری ڈیوڈ کو بیوی اور بیٹی سمیت لوٹ لیا گیا تھا ، امریکن فیملی اپنی  گاڑی میں موجود تھی کہ اچانک موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو آئے اور بندوق کی نوک پر 2 عدد آئی فونز اور پاکستانی 3 ہزار روپے چھین لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں