مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی ،سینکڑوں درخت خاکستر

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک  اٹھی ،سینکڑوں درخت خاکستر

اسلام آباد(نامہ نگار، خصوصی رپورٹر،دنیا نیوز،نیوز ایجنسیاں)مارگلہ کی پہاڑیوں پر گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے سینکڑوں درخت و پودے جل کر خاکستر ہو گئے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق آگ سیدپور ویلیج رینج میں لگی جسے بجھانے کے لئے سی ڈی اے ، ایم سی آئی کے 75 سے زائد فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فار پروٹیکشن اور ڈی جی انوائرنمنٹ بھی موقع پر موجود تھے۔ حکام کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ہیلی کاپٹرز کو آگ بجھانے کے آپریشن میں شامل کیا گیا ۔ بعد ازاں وزیراعظم نے آگ پر بروقت قابو پانے پر تمام متعلقہ اداروں و افسران کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں