سکول پارٹیوں میں منشیات عام،بچے آن لائن با آسانی منگوالیتے :وزیرصحت سندھ

سکول پارٹیوں میں منشیات عام،بچے آن لائن با آسانی منگوالیتے :وزیرصحت سندھ

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے معاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان خاص طور پر تعلیمی اداروں میں اس کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ منشیات کا استعمال ایک نفسیاتی مسئلہ ہے والدین کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بری صحبت سے بچائیں اور ان پر نظر رکھیں ۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل نے کہا کہ یہ بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے اسکولوں میں بچے آن لائن ڈرگس با آسانی منگوالیتے ہیں۔ اسکولوں کی پارٹیوں میں ڈرگس کا استعمال عام بات ہے ،بچوں کا مستقبل تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے والدین بھی نشہ کرتے ہیں پھر بچے بھی انہیں دیکھ کر نشہ کرنا شروع ہو جاتے ہیں۔صوبائی وزیر ایکسائز شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس مسئلے کو بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے ۔ یہ صرف سندھ کا مسئلہ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے ، منشیات کے استعمال سے بہت زیادہ اموات ہورہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں