انوارالحق کا کڑنے خود کو گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے پیش کر دیا

انوارالحق کا کڑنے خود کو گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے پیش کر دیا

راولپنڈی(این این آئی)انوارالحق کاکڑ نے خود کو گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے پیش کردیا، سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں گندم چور ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔

 میں پیشکش کر رہا ہوں کہ گندم سکینڈل کی تحقیقات کرائی جائیں تو تحقیقات کیوں نہیں ہورہیں؟تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، اپنے دور حکومت میں ایف بی آر میں ریفارمز لانے کی کوشش کی ۔بہت سے مسائل سامنے تھے ، انور الحق کاکڑ نے کہا کہ 25 کروڑ عوام میں سے کوئی بھی مجھ پر الزام لگاسکتا ہے مگر ثابت بھی کرے ، میں نے سات ہزار روپے کی بھی کرپشن کی ہو تو ان کے گناہ میرے اور اگر نہیں تو میرے سارے گناہ ان کے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پسند ہے اور کسی کو جسٹس اطہر من اللہ ، مجھے سارے ہی ججز پسند ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں