لاہور:آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شہری دم توڑ گیا

لاہور:آئی جی پنجاب سے ملاقات  کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ  لگانے والا شہری دم توڑ گیا

لاہور(سپیشل رپورٹر )آئی جی آفس کے سامنے خود کو آگ لگانے والا دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔اصغر سہیل نے چند روز قبل سینٹرل پولیس آفس کے سامنے خودسوزی کی تھی۔

وہ شکایت لے کر آیا تھا اور پولیس حکام سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی تھی اسکے جسم کا بالائی حصہ بری طرح جھلس گیا تھا۔آئی جی آفس کی سکیورٹی پرتعینات ایلیٹ فورس اہلکار بھی آگ بجھانے کی کوشش میں شدید زخمی ہو گیا تھا ۔قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی گئی ۔متوفی لاہور کے علاقے کماہاں کا رہائشی تھاجو گروی مکان میں رہائش پذیر تھا اورمالک مکان کے پیشگی نوٹس دئیے بغیر گھر خالی کرانے پر احتجاج کیلئے آئی جی آفس پہنچا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں