گارڈ نے اپنی ہی سکیورٹی کمپنی کے مالک کو قتل کر دیا

گارڈ نے اپنی ہی سکیورٹی کمپنی کے مالک کو قتل کر دیا

لاہور(سپیشل رپورٹر )لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں سکیورٹی گارڈ نے اپنی ہی نجی سکیورٹی کمپنی کے مالک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی کمپنی کا مالک غلام رسول گاڑی میں اپنے دفتر کی پارکنگ میں پہنچا، وہ کار کی ڈِگی سے سامان نکال رہا تھا کہ سکیورٹی گارڈ مدنی جلیل نے اس پر فائرنگ کر دی۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم مقتول کے قریب آ کر اسکے سر میں بھی گولی مار دیتا ہے ۔واقعے کے بعد مارکیٹ کے لوگ جمع ہو  گئے ، جنہوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ مالک ملازمین پر سختی کرتا تھا، اس لیے قتل کیا۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں