جہلم :منشیات سمگلروں کی فائرنگ،3اے این ایف اہلکارجاں بحق

جہلم :منشیات سمگلروں کی فائرنگ،3اے این ایف اہلکارجاں بحق

لاہور ،جہلم،پتوکی ( سپیشل رپورٹر ، اے پی پی،تحصیل رپورٹر )جہلم میں منشیات سمگلروں کی اے این ایف کے اہلکاروں پر فائرنگ سے 3اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔

 دینہ جی ٹی روڈ ترکی ٹول پلازہ کے قریب اینٹی نارکو ٹیکس فورس نے ناکہ لگا رکھا تھا مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیاتو ڈرائیور نے ناکہ توڑکر گاڑی بھگادی ۔تعاقب کرنے پر ڈومیلی موڑ کے قریب سمگلروں نے اے این ایف کی گاڑی پر فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر ہیڈکانسٹیبل گلزار، ذیشان اور مظہر موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ملزم فائرنگ کے بعد قریبی جنگل میں پیدل فرارہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزموں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ریسکیو 1122عملہ نے تینوں اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں