مال گاڑیوں کی عالمی معیار کی ویگنیں تیار،لاہور میں افتتاح

 مال گاڑیوں کی عالمی معیار کی ویگنیں تیار،لاہور میں افتتاح

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )چین کا پاکستان ریلوے کو ٹیکنالوجی کی مکمل ٹرانسفر کرنے کا وعدہ پورا ، ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کر لیں ۔

سی ای او ریلوے نے لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن پر ویگنوں کا افتتاح کر دیا۔ 40 ہائی کپیسٹی ویگنیں ریلوے فلیٹ میں شامل کر دی گئیں۔ جدید ڈیزائن کی حامل ویگنیں کنٹینرزکو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گی ۔چینی ٹیکنالوجی سے بننے والی ویگنوں میں 70 ٹن لوڈ لے جانے کی صلاحیت موجود ہے ۔ اب مال گاڑی بھی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔ مالی سال 26-2025 کے اختتام پر ایسی 820 کوچز ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی۔ مقامی طور پر ویگنوں کی تیاری سے فارن ایکسچینج ریزرو کی بچت ہوگی۔ ویگنوں سے ہر سال آمدن میں 9 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا ۔سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ ویگنوں کی مقامی سطح پر تیاری خود انحصاری کی جانب اہم اقدام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں