شاد باغ: 10سالہ بچہ پستول سے کھیلتے گولی چلنے پر جاں بحق

شاد باغ: 10سالہ بچہ پستول  سے کھیلتے گولی چلنے پر جاں بحق

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) شاد باغ کے علا قہ ندیم پارک میں 10 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایچ او شا د با غ  انسپکٹر رانا مظہر نے بتا یا کہ ورثا کا کہنا ہے کہ بچہ پستول کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔ عبدالمعیز کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے ، تحقیقات جاری ہیں ،لاش کو پو سٹما رٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں