13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والے 72 سالہ شخص اور نکاح خواں گرفتار

13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والے  72 سالہ شخص اور نکاح خواں گرفتار

پشاور (آن لائن)چارسدہ ایس ایچ او تھانہ تنگی مظفر خان نے 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والے 72 سالہ شخص اور نکاح خوان کو حراست میں لے کرمقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس تھانہ تنگی کو اطلاع ملی کہ زیارت کلے میں عالم سید اپنی 13 سالہ بیٹی کو 5 لاکھ روپے کے عوض پر فروخت کر رہا ہے جبکہ پشاور ارمڑ کے رہائشی 72 سالہ شخص سے ان کا نکاح کیا جارہا تھا ،پولیس کے چھاپہ کے دوران ملزمان 72 سالہ شخص حبیب خان اور نکاح خوان واجد اللہ ساکنان ارمڑ پشاور کو موقع پر گرفتار کیا جبکہ 13 سالہ بچی کا والد موقع سے فرار ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں