لنڈی کوتل:مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق

لنڈی کوتل:مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق

لنڈی کوتل(دنیا نیوز) خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے مزرینہ میں فائرنگ سے نجی ٹی وی کے صحافی خلیل جبران جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی سجاد ایڈووکیٹ زخمی ہو گئے ۔

 ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق خلیل جبران اور سجاد ایڈووکیٹ گھر جا رہے تھے ملزموں نے انہیں کار سے اتار کر فائرنگ کی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحافی خلیل جبران کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتارکیا جائے ۔ادھر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے ۔صدر زرداری نے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی ،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے ۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے ۔ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں ایمنڈ نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے تمام دعوؤں کے باوجود اس قسم کے واقعات کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں