بجٹ عوام اور حکومت کو غریب کرے گا، خاقان عباسی

بجٹ عوام اور حکومت کو غریب کرے گا، خاقان عباسی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ بجٹ عوام کو غریب کرے گا، حکومت کو بھی غریب کرے گا ، پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھمیں گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بنیادی تبدیلی یہ کرنی تھی کہ ہر شہری کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

اس بار حکومت نے جو اضافی ٹیکس لگائے ہیں وہ 15 ہزار روپے فی کس ہے ،یعنی پاکستان کا ہر بچہ،بوڑھا، جوان، مرد ،عورت15 ہزار روپے فی کس ٹیکس پچھلے سال سے زیادہ ادا کریں گے ، اس کے بعد حکومت جو قرضہ لے گی وہ ہر شہری کو 20 ہزار روپے فی کس اضافی مقروض کرے گا۔ ٹیکس کون لگا رہا ہے اس پر زیادہ بوجھ ڈالنے سے پیسہ نہیں آتا۔ اب جو 3 لاکھ روپے کما رہا ہے آپ اس کی جیب سے 1 لاکھ سے زائد کا ٹیکس کاٹیں گے تو پھر فائدہ کیا ہے ؟۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف کہہ رہی ہے کہ معاشی حالت خراب ہے ، قوم کو قربانی دینی پڑے گی، تو پھر حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھا دیا ہے ،5 لاکھ روپے کمانے والے پر بھی ٹیکس 22ہزار500 روپے فی ماہانہ ٹیکس بڑھایا،20 لاکھ کمانے والے پر22ہزار500 روپے فی ماہانہ ٹیکس بڑھایا،حکومت کو چاہئے تھا کہ تھوڑی سی ریفارمز کرلیتی،حکومت خود قربانی نہیں دے رہی، ایک منسٹری بھی کم نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں