لیاقت بلوچ کا اچکزئی ، اسد قیصر ، ناصر عباس سے ٹیلی فونک رابطہ

 لیاقت بلوچ کا اچکزئی ، اسد قیصر ، ناصر عباس سے ٹیلی فونک رابطہ

لاہور(سیاسی نمائندہ) نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے ٹیلی فون تحریکِ تحفظِ آئین ِ پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر، راجہ ناصر عباس، ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین غلام محمد صفی سے رابطہ کیا۔

 عید کی مبارکباد دی اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن سے مصر فون پر رابطہ کیا، لیاقت بلوچ نے فلسطینی رہنما ڈاکٹر خالد قدومی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کے جنگی جرائم پر عالمی برادری زبانی جمع خرچ کی بجائے انسانیت دشمن اسرائیل کو سزا دے ۔لیاقت بلوچ نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو فون کیا ، فضل الرحمن نے لیاقت بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسی کی جان مال ، عزت  محفوظ نہیں۔شمالی وزیرستان و سابق فاٹا کے ضم کیے گئے اضلاع میں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں