لوئر دیر : دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

لوئر دیر : دہشتگردوں کا ایف سی  چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

لوئر دیر(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے ،دہشت گردوں نے ہفتے کی صبح میدان سوری پاؤ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔

 دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہل کار شہید ہو گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے کئی دہشت گرد مارے گئے ،فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں