گجرات جیل :قیدی کو ریکارڈنگ ڈیوائس دینے پر 3وارڈرز معطل

گجرات جیل :قیدی کو ریکارڈنگ ڈیوائس دینے پر 3وارڈرز معطل

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات جیل میں قیدی کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر تین وارڈرز کومعطل کردیاگیا۔

گجرات جیل میں قیدی کوریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پرتین وارڈرزکومعطل کرنے کے ساتھ ہیڈ وارڈر اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھی شو کاز جاری، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور سپرنٹنڈنٹ جیل سے واقعہ کی وضاحت طلب کرلی گئی۔ معاملے کی انکوائری کے بعد جیل وارڈرز محمد نذیر، فرخ امین اور عدنان خان کو قیدی ظہیر الدین کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر نوکری سے معطل کردیا گیاجبکہ ہیڈ وارڈر اسجد منیر ، گلزار حسین اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل بابر اکرم کو بطور ایگزیکٹو انچارج شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ، سپرنٹنڈنٹ جیل اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سے بھی واقعہ کی وضاحت طلب کی گئی ہے ۔آئی جی جیل پنجاب کا کہنا ہے کہ قیدی ظہیر الدین انتہائی شاطر اور سازشی ذہن کا حامل ہے ، مذکورہ قیدی اس سے قبل بھی 18 مرتبہ جیل قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر آٹھ مختلف جیلوں سے دوسری جیلوں میں شفٹ کیا جا چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں