آپریشن عزم استحکام کی حمایت نہیں کرینگے : اے این پی

 آپریشن عزم استحکام کی حمایت  نہیں کرینگے : اے این پی

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی ‘آپریشن عزم استحکام ’کی کھلم کھلا مخالفت کرتی ہے۔

 اے این پی کسی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گی جب تک تمام اسمبلیوں، سینیٹ اور سٹیک ہولڈرز کواعتماد میں نہیں لیا جاتا۔قومی اسمبلی میں پختونوں کو دھوکا دینے کیلئے پی ٹی آئی ایم این ایز نے خوب ڈرامے بھی کئے ۔ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اس بات کی وضاحت کی جائے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟دہشتگردوں کو "ری سیٹل" کیا گیا ۔کیا اس عمل پر کسی کو سزا اور جزا دی گئی؟ آج پی ٹی آئی ہی کی اجازت سے اس آپریشن کی اجازت دی گئی ۔ ایک طرف کل پختونخوا کو بارود کا ڈھیر بنانے کی منظوری دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں