بلاول کے خطاب کے بعد اپوزیشن نے بھی ڈائس بجا ئے

بلاول کے خطاب کے بعد  اپوزیشن نے بھی ڈائس بجا ئے

اسلام آباد (آ ئی این پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے بعد اپوزیشن نے بھی ڈائس بجا کر ان کا شاندار استقبال کیا۔

منگل کے روز جب بجٹ اجلاس میں بلاول بھٹوزرداری نے اپنا خطاب ختم کیا تو پورے خطاب میں اپوزیشن پر انہوں نے تنقید نہیں کی،ماضی میں بلاول نے جب بھی خطاب کیا تو بانی پی ٹی آئی پر تنقید کے باعث اپوزیشن نے سپیکر اور انکے ڈائس کا گھیرا ئوکیا تھا۔گزشتہ روز بجٹ تقریر میں اپوزیشن کو انہوں نے تنقید کا ہدف نہیں بنایابلکہ مصالحت اوراپوزیشن کو ساتھ لیکرچلنے کی بات کی،جس کے باعث ان کے خطاب کے بعد اپوزیشن نے بھی ڈائس بجا کر ان کا بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں