قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کے انتخاب کا عمل آج سے شروع

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کے انتخاب کا عمل آج سے شروع

اسلام آباد (دنیا نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کا عمل آج سے شروع ہو گا،قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، مواصلات ، بحری امور، خارجہ کے سربراہان کا انتخاب کیا جائے گا۔

قائمہ کمیٹی برائے صحت، آبی وسائل کے سربراہان کا انتخاب بھی آج کیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق خارجہ، خزانہ،مواصلات کی کمیٹیوں کی سربراہی پیپلز پارٹی اورقائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی سربراہی سنی اتحاد کونسل کو ملنے کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں