انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد حقائق کے منافی :ملک محمداحمد

انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد حقائق کے منافی :ملک محمداحمد

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد حقائق کے منافی ہے ،لگتا ہے امریکا کے پاس پوری معلومات نہیں تھیں ۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ قرارداد میں کہاگیا کہ انٹر نیٹ اور موبائل سروسز بند تھی،سکیورٹی کے ذمہ دار اداروں نے اتنی بڑی سرگرمی کے موقع پر امن و امان کے لئے اقدامات اٹھائے ،ٹربیونل کے سامنے پچیس سے چھبیس انتخابی عذر داریاں جمع کروائی گئی ہیں، اگر یہ حقائق امریکی ایوان نمائندگان کے سامنے ہوتے تو شاید وہ قرارداد کا متن ہی تبدیل کر دیتے ۔ ان کے سامنے جو منظر کشی کی گئی اس پر امریکیوں نے اپنی رائے دیدی، امریکا میں لابیز کام کرتی ہیں۔ خان کی حکومت میں بھی لابیز کام کررہی تھیں ،ایک جانب ایبسلوٹلی ناٹ کا منترہ پڑھا جاتا تو دوسری طرف لابنگ کی جاتی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں