خواتین کا استحصال روکنے کیلئے قانون سازی ضروری :اعظم نذیر

خواتین کا استحصال روکنے کیلئے قانون سازی ضروری :اعظم نذیر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خواتین کا استحصال صدیوں سے ہورہا ہے جس کو روکنے کیلئے اب قانونی سازی بہت ضروری ہوگئی ہے ۔

 این سی ایس ڈبلیو کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہمارے ہاں قانون کی پاسداری ویسی نہیں جیسا کہ مغرب میں ہے ، پارلیمنٹ میں آج ایک معاملے پر تین لفظوں کی ایک ترمیم تھی اور اس کے لئے تین گھنٹے لگ گئے ۔قوانین بنانا اور ان پر عملدرآمد کرانا دو الگ الگ معاملات ہیں ۔خواتین کا استحصال روکنے کا وقت آگیا ہے ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰنے بہت مضبوط ججمنٹ دی ہے کہ خواتین کے حقوق پر کوئی سستی نہ دکھائی جائے ۔ قوانین بنا بھی لئے گئے لیکن رویے بدلنے کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں اس کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ اعظم نذیر نے کہا کہ خواتین کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ، جوڈیشری اور ادارے سب ایک پیج پر ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں