بچت سکیموں کی سرمایہ کاری میں2کھرب 76ارب روپے سے زائد کمی

بچت سکیموں کی سرمایہ کاری میں2کھرب 76ارب روپے سے زائد کمی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت کی بچت سکیموں میں رواں مالی سال 2023-24 میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 2کھرب 76ارب 87کروڑ 24لاکھ روپے سرمایہ کاری کم ہوئی، حکومت کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ ایک کھرب 4ارب 99کروڑ30لاکھ روپے سرمایہ کاری ہوئی۔

گزشتہ مالی سال 2022-23 میں مختلف بچت سکیموں میں 3کھرب81ارب 86کروڑ54لاکھ روپے  سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں 12ارب70کروڑ14لاکھ روپے سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ مالی سال 79ارب 1کروڑ 48لاکھ روپے تھی۔ پرائز بانڈ کی مد میں رواں مالی سال ایک ارب 72کروڑ28لاکھ روپے سرمایہ کاری ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال مذکورہ مد میں 10ارب 6کروڑ 91لاکھ روپے سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ پریمیم رجسٹر ڈ پرائز بانڈ میں رواں مالی سال میں 88کروڑ32لاکھ روپے جبکہ گزشتہ مالی سال 2ارب 15کروڑ 51لاکھ روپے سرمایہ کاری ہوئی۔ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ میں رواں مالی سال 17ارب7کروڑ روپے سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ مالی سال مذکورہ مد میں 29ارب90کروڑ67لاکھ روپے تھی۔ سپیشل سیونگ اکاؤنٹس میں رواں مالی سال 38ارب1کروڑ53لاکھ روپے سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ مالی سال ایک کھرب97ارب45کروڑ71لاکھ روپے تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں