خواجہ آصف کے بیان سے ملک کو نقصان پہنچا:بیرسٹر گوہر

خواجہ آصف کے بیان سے ملک کو نقصان پہنچا:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرار داد کو امریکی حکومت کی مداخلت نہیں کہا جاسکتا، خواجہ آصف کے بیان سے ملک کو نقصان پہنچا۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حقیقت یہ ہے حکومت انتخابات کے معاملے پر تحقیقات نہیں کرنا چاہتی،جمہوریت میں اپوزیشن کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے ،اس حکومت میں برداشت نہیں، ان کو نہیں معلوم اپوزیشن کیا ہوتی ہے ،انہوں نے کہا آج اپوزیشن لیڈر پنجاب سے اس کی گاڑی اس کا دفتر اور سٹاف لے لیا گیا،  ہمیں بولنے نہیں دیا جاتا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ،وہ اپنے بیان کا دفاع نہیں کرسکے ۔ بیرسٹر گوہر نے کہا قرارداد میں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے اور صاف شفاف انتخابات کی بات کی گئی ہے ۔،زرتاج گل نے کہا خواجہ آصف نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی،خواجہ آصف نے کہا ہم افغانستان میں جا کرحملہ کریں گے ۔ زرتاج گل نے کہا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں سزا سنا کر دہشتگردوں والے سیل میں رکھا ہوا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں