یکم جولائی سے پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہیں ہورہا نہ اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا:ترجمان وزارت خزانہ

یکم جولائی سے پٹرولیم لیوی میں  اضافہ نہیں ہورہا نہ اس بارے میں  کوئی فیصلہ ہوا:ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں اضافے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

 پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے ، پٹرولیم لیوی میں یکم جولائی سے اضافہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے ۔ حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائوسے آگاہ ہیں، عوام افواہوں پر یقین نہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں