وزیراعلیٰ مریم اور نواز شریف مری پہنچ گئے

وزیراعلیٰ مریم اور نواز شریف  مری پہنچ گئے

مری (آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صد رمسلم لیگ ن نواز شریف مری پہنچ گئے ۔ ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف مری میں تین روز قیام کریں گے ۔

مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ اسلام آباد سے براستہ ایکسپریس وے کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی رہائشگاہ پہنچیں۔ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت مختلف اجلاس ہوں گے جن میں مری کی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں