مسعودخان کی جگہ رضوان سعید امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے

مسعودخان کی جگہ رضوان سعید امریکا  میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے

اسلا م آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے سینئر سفارتکار رضوان سعید کو امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کافیصلہ کرلیا ۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کردی۔وہ موجودہ سفیر مسعودخان کی جگہ لیں گے ۔ترجمان کا کہناتھا کہ عاصم افتخار کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، عاصم افتخار فرانس میں پاکستان کے سفیر تھے ، وہ مناسب وقت پر مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ تقرریوں کا اعلان معمول کے مطابق ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں