عطا تارڑ کو اصلی فارم 45 اور 47 جمع کرانے کا حکم

عطا تارڑ کو اصلی فارم 45 اور 47 جمع کرانے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر)الیکشن ٹریبونل نے لاہور سے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کی کامیابی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو اصلی فارم 45 اور 47 جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

 لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس انوار حسین نے این اے   ایک سو ستائیس لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ مخالف امیدوار ظہیر عباس کھوکھر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عطا تارڑ دھاندلی سے کامیاب ہوئے الیکشن کمیشن نے حقائق کے برعکس کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا لہذا نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ دوران سماعت وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ کی جانب سے انکے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔ عدالت نے عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوتے جواب طلب کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں