مہنگائی میں مزید0.73فیصد کمی،آٹا ،دالوں سمیت 18اشیا مہنگی ،8سستی

مہنگائی میں مزید0.73فیصد کمی،آٹا ،دالوں سمیت 18اشیا مہنگی ،8سستی

اسلام آباد (دنیا نیوز ، آن لائن)مہنگائی میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا رجحان جاری ہے ،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کی کمی ہوگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 22.88 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، 8 میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 154 روپے تک مہنگا ہوا، رواں ہفتے دال چنا 13 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں دال مسور فی کلو 5 روپے مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 10 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 40 روپے تک کمی ہوئی، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 52 روپے تک کمی ہوئی، پیاز کی فی کلو قیمت میں چھ روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی، لہسن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک کی کمی ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں