جے یو آئی سے اتحاد بارے کمیٹی کا پہلا اجلاس ، اسدقیصر کی فضل الرحمن سے بات چیت پر بریفنگ

جے یو آئی سے اتحاد بارے کمیٹی کا  پہلا اجلاس ، اسدقیصر کی فضل الرحمن  سے بات چیت پر بریفنگ

اسلام آباد(دنیا نیوز)تحریک انصاف کے جے یو آئی ف سے اتحاد سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں بیرسٹرگوہر  علی،عمرایوب،شبلی فراز اور اسدقیصر شریک ہوئے ، ذرائع کے مطابق سابق سپیکر اسدقیصر نے مولا نا فضل الرحمن سے ابتک ہونے والی بات چیت بارے آگاہ کیا،تحریک انصاف کے جے یو آئی ف سے اتحاد کیلئے مجوزہ نکات سامنے آگئے ،ممکنہ فوجی آپریشن عزم استحکام سے متعلق مشترکہ موقف و حکمت عملی نکات میں شامل ہیں ، جے یوآئی ف سے عدلیہ میں مداخلت روکنے اور آزادی کیلئے تحریک مجوزہ نکات کا حصہ،انتخابات میں دھاندلی اور مستقبل میں دھاندلی کی روک تھام نقطہ بھی مجوزہ ٹی اور آرز میں شامل ہیں ،جے یوآئی سے اتحاد کیلئے ٹی اوآرز کی باقاعدہ منظور بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں