ایف آئی اے کے چھاپے انسانی سمگلنگ پر5 ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے چھاپے   انسانی سمگلنگ پر5 ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہورسرکل نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 ملزم گرفتار کرلئے ۔

ترجمان کے مطابق ملزم نعیم،شمشیر، ذیشان ، کاشف اور نعمان ذوالفقار کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جو انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے ۔ ملزم سادہ لوح افراد کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتے رہے ۔ نعیم نے ساتھیوں سے ملکر شہری کو غیر قانونی طور اٹلی براستہ ایران بھجوانے کے لیے 38 لاکھ ، شمشیر نے ساتھیوں سے ملکر شہریوں کو اٹلی براستہ ایران بھجوانے کے 60 لاکھ سے زائد ،ذیشان نے ملائیشیا کا ورک ویزا دینے کے لیے 3 لاکھ 25 ہزار ،کاشف نے آئرلینڈ کا ورک ویزا دینے کے لیے 13 لاکھ سے زائد اورنعمان ذوالفقار نے شہری کو یورپ کا ورک ویزا فراہم کرنے کے لیے 36 لاکھ سے زائد لئے ،ملزم رقوم لیکر روپوش ہو جاتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں