پاکستان اور افغان طالبان کی دوحہ میں غیرمعمولی ملاقات

پاکستان اور افغان طالبان کی دوحہ میں غیرمعمولی ملاقات

اسلام آباد ،دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے نمائندوں کے درمیان دوحہ میں غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے ۔

ذرائع نے بتایاکہ پاک افغان  وفود کی ملاقات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستانی سفیر محمد اعجاز کی رہائش گاہ پر ہوئی اور وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ،پاکستانی وفد میں آصف درانی اور کابل میں پاکستانی ڈپٹی ہیڈ آف مشن عبید الرحمن نظامانی شامل تھے ۔افغان طالبان کی افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان وفد کی قیادت کی، یہ ملاقات سازگار ماحول میں اور مثبت رہی۔ ملاقات میں دوحہ تھری کانفرنس، دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان طالبان اور حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آصف درانی اور دیگر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی۔ مہمان نوازی کیلئے شکر گزار ہوں، دونوں ممالک کیلئے اچھے اور مثبت تعلقات کی امید کرتا ہوں۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے د وحہ میں تیسرے اجلاس کو شاندار کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا موقف تمام شریک ممالک تک پہنچایا گیا ۔ مالیاتی اور بینکنگ سیکٹرز پر سے پابندیاں ہٹ جائیں گی۔ روس نے اشارہ دیا کہ ماسکو طالبان پر سے پابندیاں ہٹا سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں