راولاکوٹ جیل سے فرارقیدیوں کاسراغ نہ لگ سکا،سرچ آپریشن میں ڈرون کااستعمال

راولاکوٹ جیل سے فرارقیدیوں  کاسراغ نہ لگ سکا،سرچ آپریشن  میں ڈرون کااستعمال

راولاکوٹ(آئی این پی)راولاکوٹ جیل سے فرار قیدیوں کا تاحال کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا، انکوئری کمیٹی نے ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کا دورہ کیا۔

قیدیوں اور عملہ کے بیان لیے ، کمشنر پونچھ ڈویژن کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر ہمہ وقت چیکنگ کی جارہی ہے ،پولیس کے سرچ آپریشن میں جدید آلات اور ڈرون کیمرے استعمال کیے جارہے ہیں، پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے سپرنٹنڈنٹ جیل باغ ثنااللہ ڈار کو فوری طور پر سپرنٹنڈنٹ راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل تعینات کر دیا ہے ۔ یادرہے کہ حکومت آزادکشمیر نے ایک حکم نامہ کے تحت ان مفروروں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے 30 لاکھ سے ایک کروڑروپے فی مفرور انعام کا اعلان بھی کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں