کل جماعتی کانفرنس دور کی بات ،حکومت کیساتھ بیٹھ کر چائے بھی نہ پی جائے :وقاص اکرم

کل جماعتی کانفرنس دور کی  بات ،حکومت کیساتھ بیٹھ کر چائے  بھی نہ پی جائے :وقاص اکرم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے وزیر اعظم کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس بلانے کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس دور کی بات ، حکومت کیساتھ بیٹھ کر تو چائے بھی نہ پی جائے ۔

 ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک طرف حکومت والے اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملاتے ہیں اور دوسری طرف ہمارے کارکنوں پر تشدد کرتے ہیں، یہ رنگ بازیاں اب نہیں چلیں گی۔دوسری جانب رہنما ن لیگ طارق فضل نے کہا یہ معاملہ ملکی امن کا ہے اس میں کوئی پارٹی پاکستان کے مفاد سے اوپر نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں