کابینہ کمیٹی ریاستی ملکیتی ادارے :مختلف سمریوں کی منظوری

کابینہ کمیٹی ریاستی ملکیتی ادارے :مختلف سمریوں کی منظوری

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کے اجلاس میں پاور ڈویژن، وزارت صنعت و پیداوار ، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کی پیش کی گئی سمریوں کی منظوری دی گئی جبکہ پٹرولیم ڈویژن کے ایجنڈے کو مزید غور کیلئے موخر کر دیا گیا۔

 کمیٹی نے مختلف وزارتوں/ڈویژنوں کی اپنے متعلقہ ریاستی ملکیتی ادارے (ایس او ایز) ضروری ہونے یا ادارہ کے طور پر درجہ بندی کیلئے پیش کردہ سمریوں پر غورو خوض کیا۔ اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض پیرزادہ، وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ، وزیر صنعت رانا تنویر ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے بھی شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں