ایس اوپیز کے تحت ایل پی جی والی دکانیں کھولنے کی اجازت

ایس اوپیز کے تحت ایل پی جی والی دکانیں کھولنے کی اجازت

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )حکومت نے دکانداروں کے احتجاج پر ایس اوپیز پر عمل کرنے والی ایل پی جی فلنگ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی معمولی کمی کردی گئی ۔

 ایل پی جی ایسوسی ایشن نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیاجبکہ 15 روز تک شہر میں 80 فیصد سے زائد دکانیں بند رہیں جس سے مافیا نے ایل پی جی 350 روپے کلو تک فروخت کی تاہم حکومت کی طرف سے ایس اوپیز کے تحت دکانیں کھولنے کی اجازت ملنے پر دکانیں مرحلہ وار کھلنے سے ایل پی جی کی قیمت بھی کم ہوگئی اور مارکیٹ میں ایل پی جی 270 سے 280 روپے کلو فروخت ہونے لگی ۔شہری کہتے ہیں ایل پی جی کی قیمت اب بھی بہت زیادہ ہیں،حکومت ایل پی جی کی کوئی واضح پالیسی دے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد علاقوں میں قدرتی گیس دستیاب نہیں مجبورا ًایل پی جی استعمال کرنا پڑتی ہے ،انتظامیہ غیر معیاری سلنڈرز بنانے والوں اور ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں