پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کو مبینہ اووربلنگ:ایف آئی اے لاہور نے انکوائری شروع کردی

پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کو  مبینہ اووربلنگ:ایف آئی اے  لاہور نے انکوائری شروع کردی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک) پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے لاہور نے انکوائری شروع کر دی۔

بتایا گیا کہ لیسکو کے ہزاروں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے بلوں میں مبینہ طورپر زائد یونٹس شامل کر کے انہیں پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکال دیا گیا ،10 سے 30 یونٹس زائد ڈال کر ان کی سلیب تبدیل کی گئی،بلوں پر آویزاں ریڈنگ کی تصاویر اور درج ریڈنگ بھی مطابقت نہیں رکھتی، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی کو نوٹس جاری کر دئیے ، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیسکو افسروں سے بلنگ کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں،ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون نے کہا کہ اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اووربلنگ کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں