فواد کا سب کچھ یہاں، واپس کیوں نہیں آئینگے ؟ہائیکورٹ

فواد کا سب کچھ یہاں، واپس کیوں نہیں آئینگے ؟ہائیکورٹ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا سفری پابندی کی فہرست سے نام نکلوانے کی درخواست پر وزارتِ داخلہ کے نمائندے کوذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

 چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلالیااور کہا پتا نہیں کون کون سی لسٹیں بنا دی ہیں،فواد چودھری کا سب کچھ یہاں ہے واپس کیوں نہیں آئیں گے ؟ فواد چودھری نے تین چار ہفتے کیلئے جانا ہو گا واپس آ جائیں گے ۔ دوران سماعت فوادچودھری اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ،چیف جسٹس عامرفاروق نے وکیل سے استفسار کیا فواد چودھری کا نام ای سی ایل پر ہے یا پی این آئی ایل پر؟ سادہ سا کیس تھا آپ نے پیچیدہ کر دیا، آپ نے پی این آئی ایل قانون بھی چیلنج کر دیا، قانون چیلنج ہو گیا اب اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنا پڑیگا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے میں تو ویسے بھی سب کو باہر جانے کی اجازت دے رہا ہوں،گرمیوں کا موسم ہے ہر کوئی باہر جا رہا، حکومت نے بھی تھوک کے حساب سے نام سفری پابندی کی لسٹوں میں ڈال دیئے ہیں، عدالت نے سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں