پنجاب:محرم میں امن کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

پنجاب:محرم میں امن کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

لاہور(سیاسی نمائندہ)محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں قیام امن کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محرم میں امن و امان کے قیام میں پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق  پنجاب کے لیے فوج اور رینجرز کی 150 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں فوج کی 69 اور رینجرز کی 81 کمپنیاں تعینات کرنے کے لیے خط لکھا گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب پولیس کی درخواست کے مطابق خط سکیورٹی میں معاونت کے لیے لکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں